کراچی: آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 بہنیں جاں بحق، بھائی زخمی

کراچی: آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 بہنیں جاں بحق، بھائی زخمی

ڈرائیور ٹینکر سمیت فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرکے آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔
کراچی: آئل ٹینکر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2 بہنیں جاں بحق، بھائی زخمی

Webdesk

|

14 Apr 2026

کراچی: شہر قائد کے علاقے ناظم آباد ایک نمبر میں آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 2 لڑکیاں جاں بحق جبکہ ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں لڑکیاں بہنیں تھیں۔ دونوں لڑکیاں بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور ٹینکر سمیت فرار ہوگیا تھا جسے گرفتار کرکے آئل ٹینکر تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے کہاکہ ابتدائی معلومات کے مطابق ٹوٹی سڑک کے باعث دونوں بہنیں موٹر سائیکل سے گرگئی تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!