3 hours ago
کراچی: بھائی نے بھائی کو چھری کے وار سے قتل کر دیا
Webdesk
|
23 Apr 2026
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک بھائی نے چھریوں کے وار کر کے اپنے ہی بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں پیش آیا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسی بات پر تلخ کلامی ہونے پر ایک بھائی نے دوسرے پر چھری سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔
واقعے کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل شاہ لطیف ٹاون اسماعیل گوٹھ میں گھر میں بھائیوں کے درمیان جھگڑے میں چھوٹے بھائی نے چھری کے وار سے بڑے بھائی کو قتل کردیا تھا، پولیس نے بتایا کہ ملزم مزمل کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔
Comments
0 comment