2 hours ago
کراچی: چور جیولر کی دکان سے 606 تولے سونا لے اُڑے
مدعی کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق 14 فروری کو صبح دکان کھولی تو واردات کا علم ہوا۔
Webdesk
|
16 Feb 2026
کراچی : شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں چور جیولر کی دکان کی عقبی دیوار توڑ کر اس کا صفایا کر گئے۔
پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں واقع اقبال مارکیٹ میں جیولر کی دکان میں چوری کی واردات میں ملزمان 606 تولے سونا اور 25 لاکھ مالیت کے ہیرے چوری کر کے لے گئے۔
چوری کی واردات کا مقدمہ اقبال مارکیٹ تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ مدعی کا کہنا ہے کہ معمول کے مطابق 14 فروری کو صبح دکان کھولی تو واردات کا علم ہوا۔
مدعی نے یہ بھی بتایا ہے کہ دکان کھولنے پر پتہ چلا کہ پیچھے کے حصے کی دیوار ٹوٹی ہوئی تھی۔
Comments
0 comment