کراچی، ڈارک ویب پر بیوی اور بچوں کی ویڈیوز فروخت کرنے والا سفاک شخص گرفتار

کراچی، ڈارک ویب پر بیوی اور بچوں کی ویڈیوز فروخت کرنے والا سفاک شخص گرفتار

ایک میل کے ذریعے ٹاسک ملتا تھا، ملزم کے تہلکہ خیز انکشافات
کراچی، ڈارک ویب پر بیوی اور بچوں کی ویڈیوز فروخت کرنے والا سفاک شخص گرفتار

ویب ڈیسک

|

24 May 2024

کراچی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل وومن پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران میں طاہرعباس نامی جنونی کو گرفتار کر کے اور اس کی اہلیہ اور 4 بچوں کو بازیاب کرا لیا۔

 ایس ایچ او وومن ارم امجد کے مطابق ملزم طاہر ایک بین الاقوامی تنظیم سے وابستہ ہے جس نے دوران تفتیش اعتراف کیا ہے کہ اسے ای میل کے ذریعے ٹاسک ملتا تھا اور ہر ٹاسک کی ویڈیو بنا کر واپس ای میل کرنا ہوتی تھی۔

ملزم نے ٹاسک ملنے پر اپنی ہی بیوی پر تشد کر کے اس کی ویڈیو بناتا تھا ، بیوی کے جسم پر تشدد کے باعث زخم آئے ، ملزم کو اگلا ٹاسک اپنی بیٹی کی ویڈیو بنانے کا ملا تھا۔

 ایس ایچ او کے مطابق ملزم طاہر اپنی خفیہ تنظیم کے کہنے پر جنسی ہراسمنٹ ، تشدد اور دیگر شرمناک کام کرتا رہا ہے ، پولیس کو اس کے خلاف متاثرہ خاتون کی بہن کی جانب سے درخواست ملی تھی جس پر پولیس نے فوری ایکشن لیا۔

 پولیس نے ملزم طاہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور اس کے قبضے سے ایک لیپ ٹاپ اور دیگر اشیا برآمد بھی کرلی ہیں اور اس حوالے سے گرفتار ملزم سے مزید تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

ملزم نے پولیس کے سامنے اعترافی بیان میں کہا کہ ای میل کے ذریعے ٹاسک ملتا تھا اور ہر ٹاسک کی ویڈیو بنا کر واپس ای میل کرنا ہوتی تھی ۔ 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!