کراچی، جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا

کراچی، جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا

ایک مسلح شخص دکان کے اندر داخل ہوا جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر باہر کھڑا تھا۔
کراچی، جیولری شاپ میں ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا

Webdesk

|

10 Feb 2026

کراچی: شہر قائد کے پریڈی تھانے کی حدود میں جیولری شاپ کے مالک نے قرض کی ادائیگی کے لیے وقت حاصل کرنے کی غرض سے یہ جھوٹی اطلاع دی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پریڈی پولیس کو جیولری شاپ میں ڈکیتی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تو پولیس کو بتایا گیا کہ ایک مسلح شخص دکان کے اندر داخل ہوا جبکہ اس کا ساتھی موٹر سائیکل پر باہر کھڑا تھا۔

واردات کے دوران مسلح ملزمان 40 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے، ڈی ایس پی پریڈی لیاقت حیات کے مطابق جیلوری شاپ میں سی سی ٹی وی کیمرے نہ ہونے کے سبب پولیس نے دکان کے اطراف اور آس پاس کے کیمروں کی فوٹیج اکٹھی کی۔

کرائم سین یونٹ کی ٹیم کو بھی مزید تفتیش کے لیے طلب کیا گیا۔ موقع پر شواہد کی عدم موجودگی اور بیانات میں تضاد کے باعث پولیس کو موصول ہونے والی اطلاع مشکوک اور جھوٹی محسوس ہوئی۔

بعد ازاں دکان کے مالک مہروز علی نے اعتراف کیا کہ اس نے قرض کی ادائیگی کے لیے وقت حاصل کرنے کی غرض سے یہ جھوٹی اطلاع دی تھی پولیس نے دکان دار کا بیان قلمبند کر کے ریکارڈ پر محفوظ کر لیا ہے۔

واقعے کے حوالے سے قانونی کارروائی جاری ہے۔ مارکیٹ کے ذمہ داران کو ہدایت کی ہے کہ اگر آئندہ کسی نے بھی ایسی جھوٹی اطلاع دی تو اس کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!