کراچی: کچرا کنڈی سے 12 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

کراچی: کچرا کنڈی سے 12 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

صدر کے علاقے پیر کریم تالپور روڈ لکی اسٹار اقبال آٹوز کے قریب کچرا کنڈی سے ایک بچی کی بوری بند لاش برآمد کی گئی ہے۔
کراچی: کچرا کنڈی سے 12 سالہ بچی کی بوری بند لاش برآمد

Webdesk

|

25 Aug 2024

 کراچی: شہر قائد کے علاقے صدر لکی اسٹار کے قریب کچرا کنڈی سے 12 سالہ بچی کی بوری بند تشدد زدہ لاش برآمد کی گئی ہے، جاں بحق ہونے والی بچی کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی۔

ذرائع کے مطابق صدر کے علاقے پیر کریم تالپور روڈ لکی اسٹار اقبال آٹوز کے قریب کچرا کنڈی سے ایک بچی کی بوری بند لاش برآمد کی گئی ہے۔

واقعے سے متعلق پولیس کو مطلع کیا گیا تو پولیس موقع پر پہنچی اور بوری کھول کر دیکھی تو اس میں 11 سے 12 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش تھی۔ پولیس نے جاں بحق ہونے والی بچی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والی بچی کی فوری طور پر شناخت نہیں کی جا سکی، جائے وقوعہ سے فارنزک کی ٹیم نے شواہد اکھٹے کر لیے ہیں۔

 شبہ ہے کہ نامعلوم افراد نے بچی کو نامعلوم مقام سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا اور لاش کو بوری میں بند کر کے کسی گاڑی میں ڈال کر ہفتہ اور اتوار کی درمیان کسی پہر کچرا کنڈی میں پھینک گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!