کراچی، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بے رحمی سے قتل

کراچی، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بے رحمی سے قتل

خاتون کو اس کے سابقہ شوہر نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے قتل کیا
کراچی، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا بے رحمی سے قتل

Webdesk

|

1 Dec 2025

کراچی: شہرقائد کے علاقے لانڈھی قذافی ٹائون کے گھر میں فائرنگ سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے لانڈھی قذافی ٹائوں اقصی مسجد کے قریب گھر میں فائرنگ سے خاتون اور ایک شخص جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ محمد ارشد ولد محمد صدیق اور خاتون کی شناخت 27 سالہ صائمہ عرف سونیا زوجہ محمد ارشد کے نام سے کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے میاں بیوی ہیں، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی، خاتون کی محمد ارشد سے دوسری شادی تھی۔

خاتون کو اس کے سابقہ شوہر نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر فائرنگ کر کے قتل کیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر رہی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش میں بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!