1 hour ago
کراچی: تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا
Webdesk
|
13 Jan 2026
کراچی: منگھوپیر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوا۔
کراچی میں منگھوپیر کے علاقے میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار پانی کے ٹینکر نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔
حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش و زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے تاہم جاں بحق ہونے والے دوسرے موٹر سائیکل سوار کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے، جس کے لیے قانونی کارروائی جاری ہے۔
پولیس نے حادثے کا سبب بننے والے ٹینکر کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ مفرور ڈرائیور کی گرفتاری عمل میں لائی جا سکے۔
Comments
0 comment