کراچی: ایک ماہ میں 71 کروڑ کے ای چالان جاری، سب سے زیادہ جرمانے کس خلاف ورزی پر ہوئے؟

کراچی: ایک ماہ میں 71 کروڑ کے ای چالان جاری، سب سے زیادہ جرمانے کس خلاف ورزی پر ہوئے؟

چالان کے اعداد و شمار سامنے آگئے
کراچی: ایک ماہ میں  71 کروڑ کے ای چالان جاری، سب سے زیادہ جرمانے کس خلاف ورزی پر ہوئے؟

ویب ڈیسک

|

26 Nov 2025

کراچی: ٹریفک پولیس نے شہر میں ایک ماہ کے دوران کیے جانے والے ای چالان کا تفصیلی ڈیٹا جاری کر دیا ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف 30 دن میں شہریوں پر 71 کروڑ روپے سے زیادہ کے جرمانے عائد کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ ماہ مجموعی طور پر 93 ہزار سے زائد ای چالان جاری ہوئے، جن میں سب سے زیادہ چالان سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر سامنے آئے۔ اس خلاف ورزی پر 57 ہزار 541 ڈرائیورز کو ای چالان جاری کیا گیا، جو کل تعداد کا بڑا حصہ ہے۔

ہیلمٹ نہ پہننے پر 22 ہزار 227 موٹر سائیکل سواروں کو جرمانہ کیا گیا، جب کہ ٹریکر کے ذریعے مانیٹر کیے جانے والے ڈمپر، ٹریلر اور واٹر ٹینکرز میں تیز رفتاری کے 1188 کیسز ریکارڈ ہوئے۔

ٹریفک پولیس رپورٹ کے مطابق مختلف خلاف ورزیوں کی تقسیم کچھ یوں رہی:

تیز رفتاری سے ڈرائیونگ: 2699 چالان

سگنل توڑنے کے واقعات: 3102 چالان

فینسی نمبر پلیٹ: 1278 چالان

رنگین شیشے: 1178 چالان

اسٹاپ لائن کی خلاف ورزی: 611 چالان

رانگ وے پر گاڑی چلانا: 426 چالان

جرمانوں کے لحاظ سے بھی سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی سرفہرست رہی، جس پر شہریوں سے 57 کروڑ 54 لاکھ 10 ہزار روپے وصول کیے گئے۔ ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں پر 11 کروڑ 11 لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد ہوئے، جبکہ رنگین شیشے رکھنے والی گاڑیوں سے 2 کروڑ 94 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے گئے۔

ٹریفک حکام کے مطابق ای چالان سسٹم کے ذریعے شہر میں نظم و ضبط بہتر بنانے کی کوشش جاری ہے اور خلاف ورزیوں میں کمی کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!