کراچی میں 25 سالہ حافظ قرآن پولیس اہلکار قتل، ملزمان رائفل چھین کر فرار

کراچی میں 25 سالہ حافظ قرآن پولیس اہلکار قتل، ملزمان رائفل چھین کر فرار

مقتول کو فوری طور پر ریسکیو کرکے نجی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔
کراچی میں 25 سالہ حافظ قرآن پولیس اہلکار قتل، ملزمان رائفل چھین کر فرار

Webdesk

|

19 Jul 2024

کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی کے علاقے واٹر پمپ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حافظ قرآن پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ثمن آباد تھانے کا سپاہی 25 سالہ محمد یوسف نائٹ ڈیوٹی ختم کرکے تھانے میں اسلحہ جمع کرانے جارہا تھا جیسے ہی وہ واٹر پمپ کے قریب پہنچا نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سپاہی کو سینے پر ایک گولی پیوست ہوئی اور اس نے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

 ملزمان جاتے ہوئے اس کی ایس ایم جی رائفل بھی چھین کر لے گئے۔ مقتول کو فوری طور پر ریسکیو کرکے نجی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں ڈاکٹرز نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔

جائے وقوعہ سے 30 بور پسٹل کے تین خول ملے ہیں خول کو تحویل میں لیکر لیبارٹری کے لیے بھیج دیئے گئے۔مقتول کے والد محمد حنیف نے بتایا کہ میرے2 بیٹے اور2 بیٹیاں ہیں،مقتول سب سے بڑا بیٹا تھا۔

 واقعہ کس طرح پیش آیایہ معلوم نہیں، بیٹا حافظ قرآن غیر شادی شدہ اور ساڑھے 3 سال قبل پولیس میں بھرتی ہوا تھا وہ منگھوپیر کے رہائشی ہیں گارڈن ہیڈ کوارٹر میں نمازے جنازہ ادا کی گئی۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ اہلکار ڈیوٹی ختم کرکے گھر جا رہا تھا، جائے وقوعہ سے پستول کے3خول ملے ہیں، ملزمان نے 30بور پستول استعمال کیا اور 3گولیاں چلائیں۔

انھوں نے بتایا کہ واقعہ بظاہرٹارگیٹڈلگ رہاہے، ملزمان اہلکار کو گولی مارنے کے بعد ایس ایم جی چھین بھی ساتھ لے گئے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!