کراچی میں عید الفطر کا چاند نظر آنے پر ہوائی فائرنگ، دو گھرانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

کراچی میں عید الفطر کا چاند نظر آنے پر ہوائی فائرنگ، دو گھرانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

کراچی کے علاقے بلدیہ میں 26 سالہ رضوان اور پولیس اہلکار زخمی ہوا
کراچی میں عید الفطر کا چاند نظر آنے پر ہوائی فائرنگ، دو گھرانوں پر قیامت ٹوٹ پڑی

ویب ڈیسک

|

9 Apr 2024

شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں عیدالفطر کا چاند نظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے دو علیحدہ علیحدہ واقعات میں پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کی شناخت 26 سالہ رضوان اور سپاہی محمد اسامہ کے ناموں سے ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق رضوان جنگل اسکول کے قریب ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوا، پولیس نے مضروب کا بیان لینے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!