کراچی میں بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورت حال، کئی علاقوں میں بجلی غائب

کراچی میں بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورت حال، کئی علاقوں میں بجلی غائب

کراچی کے مختلف علاقوں میں تقریبا بیس منٹ تک مسلسل تیز بارش ہوئی جس کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں
کراچی میں بارش کے باعث اربن فلڈنگ کی صورت حال، کئی علاقوں میں بجلی غائب

Webdesk

|

3 Feb 2024

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے بعد سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ 700 سے زائد فیڈرز ٹرپ ہونے سے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق مغرب کے بعد شہر میں بارش کا سسٹم برسنا شروع ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے تقریبا تمام علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔

لانڈھی، کورنگی، ڈیفنس، کلفٹن، آئی آئی چند ریگر روڈ، ٹاور، کیماڑی، بولٹن مارکیٹ، صدر، گلستان جوہر، گلشن اقبال، نیپا، لیاقت آباد، سرجانی سمیت مختلف علاقوں میں 20 منٹ سے زائد وقت تک تیز بارش ہوئی اور اس دوران ہوا کے جھکڑ بھی چلے۔

تیز بارش کے باعث شہر کی مختلف سڑکیں زیر آب آگئیں اور تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس کی وجہ سے شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بھی بند ہوئیں۔

اس کے علاقے شہر میں بارش کے بعد 700 سےز ائد فیڈرز ٹرپ ہوگئے جس کے باعث لیاقت آباد، گلشن اقبال، ناظم آباد، پی آئی بی، معمار اور لانڈھی مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

علاوہ ازیں نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے کراچی کے کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!