کراچی میں بیوہ سے شادی کرنے والا نوجوان اور خاتون سر راہ قتل

کراچی میں بیوہ سے شادی کرنے والا نوجوان اور خاتون سر راہ قتل

مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی میں بیوہ سے شادی کرنے والا نوجوان اور خاتون سر راہ قتل

Webdesk

|

26 Jan 2025

شہر قائد کے علاقے منگھوپیر ونگی گوٹھ میں فائرنگ سے قتل کی جانے والی خاتون اور مرد میاں بیوی تھے ، مقتول نے بیوہ خاتون سے رواں ماہ کورٹ میرج کی تھی جو کہ 2 بیٹیوں کی ماں تھی جبکہ مقتولہ کو منگھوپیر بلوایا گیا تھا 

 اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ جمعہ کی شام فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی خاتون گلسانہ اور 28 سالہ عمران نامی شخص جاں بحق ہوئے تھے جس میں مقتول کو ابتدائی طور پر محمد اختر کے نام سے شناخت کیا گیا تھا۔

پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 84 سال 2025 بجرم دفعہ 302 اور 109 چونتیس کے تحت درج کرلیا۔

مدعی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ وہ کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کا رہائشی ہے اور اس کے بھائی عمران نے ایک بیوہ خاتون گلسانہ سے یکم جنوری کو کورٹ میرج کی تھی جبکہ گلسانہ کے پہلے شوہر کا انتقال ہوگیا تھا اور اس سے گلسانہ کی 2 بیٹیاں ہیں جس میں 11 سالہ افشاں نانا نانی کے پاس جبکہ 8 سالہ عابدہ اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہے۔

مدعی کے مطابق 21 جنوری کو بھابھی کا بھائی ہمارے گھر آیا اور راضی خوشی بچی عابدہ کو اپنے گھر لیکر چلا گیا اور جاتے ہوئے بھائی ، بھابھی کو اپنے گھر منگھوپیر بلوایا ، مدعی کے مطابق 24 جنوری کی رات 10 بجے مجھے تھانہ منگھوپیر سے کال آئی کہ گلسانہ اور عمران کو قتل کر دیا گیا ہے ، مدعی نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ میرا دعویٰ میرے بھائی اور بھابھی کو مبینہ طور پر اس کے سالوں پر دوسری شادی کی رنجش پر دونوں کو قتل کرنے کا ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!