کراچی میں چھوٹی بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، 14 سالہ لڑکا گرفتار

کراچی میں چھوٹی بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، 14 سالہ لڑکا گرفتار

پولیس کے مطابق بچی کو گارڈن کے علاقے سے اغوا کیا گیا تھا
کراچی میں چھوٹی بچی سے زیادتی کی کوشش ناکام، 14 سالہ لڑکا گرفتار

ویب ڈیسک

|

24 Jan 2024

شہر قائد کے علاقے آرام باغ میں پولیس نے 9 سالہ بچی کو زیادتی کی نیت سے لے جانے والے 14 سالہ لڑکے کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

تفصیلات کے مطابق آرام باغ کے علاقے میں اسنیپ چیکنگ کے دوران بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے والا کم عمر نوجوان کو پکڑ لیا۔ 14 سالہ عاشر نامی نوجوان نو سالہ کی بچی جویریا   کو اپنے ہمراہ لے کر جا رہا تھا۔

پولیس نے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا نوجوان بچی کو اغوا کرکے لے جارہا تھا جس کی گمشدگی کا مقدمہ گارڈن تھانے میں درج تھا اور وہی سے اُسے اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کی پوچھ گچھ پر ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ نو سالہ بچی کو زنا کی نیت سے بچی کو لے کر جا رہا تھا۔

پولیس نے تحقیقات کی تو پتہ چلا 14 سالہ نوجوان عاشر  تھانہ نبی بخش کے علاقے میں موٹر سائیکل چوری کی واردات میں بھی گرفتار ہو چکا ہے۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!