کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف بڑے ایکشن کی تیاری

کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف بڑے ایکشن کی تیاری

پارکنگ کی فیس کا نرخنامہ آویزاں نہیں تو آپ پولیس کی طرف سے لگا دیں،
کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف بڑے ایکشن کی تیاری

Webdesk

|

13 Dec 2024

کراچی:شہر قائد کے پولیس چیف جاویدعالم اوڈھو نے چارجڈ پارکنگ مافیا کے خلاف کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھوں گا، چارجڈ پارکنگ کے مقام پر نمایاں بورڈ آویزاں کیے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی الیکٹرونک ڈیلرز ایسوسی ایشن سے ملاقات میں کہا ہے کہ کراچی کے شہریوں سے چارجڈ پارکنگ کے نام پر بھتہ نہیں لینے دیا جائے گا۔

کراچی پولیس چیف کا کہناتھا کہ پارکنگ کی فیس کا نرخنامہ آویزاں نہیں تو آپ پولیس کی طرف سے لگا دیں، چارجڈپارکنگ کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھاجائے گا۔

عوام سے بھی ٹریفک قوانین پر عمل کریں، ٹریفک قوانین توڑنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے۔انھوں نے دعوی کیا کہ کراچی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں موبائل چھینے کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ سی پی ایل سی کے ڈیٹا کے مطابق 8 ہزار 1سو موبائل کم چھینے ہیں۔

اس موقع پر کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا کہ صدر اوراطراف میں پارکنگ کے مسائل ہیں، پارکنگ کے اضافی چارجز وصول کیے جاتے ہیں۔

رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس اہلکار ٹریفک چلانے کی بجائے چالان کررہے ہیں، جس سے ٹریفک کے گھمبیر مسائل جنم لیتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!