کراچی میں ڈاکوؤں نے بینک کا صفایا کردیا

کراچی میں ڈاکوؤں نے بینک کا صفایا کردیا

سکیورٹی گارڈ نے بینک لاکرز لوٹنے میں سہولت کاری کی، ملزمان کو بینک کے اندر لے کر گیا۔
کراچی میں ڈاکوؤں نے بینک کا صفایا کردیا

Webdesk

|

8 Jun 2025

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں بینک کے لاکرز لوٹ لیے گئے۔

پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بینک لاکرز لوٹنے کا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب پیش آیا، سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق سکیورٹی گارڈ نے بینک لاکرز لوٹنے میں سہولت کاری کی، ملزمان کو بینک کے اندر لے کر گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان لاکر کاٹنے کے لیے گیس کٹر اور دیگر سامان بھی ساتھ لائے تھے، فوری طور پر نقصان کا اندازہ نہیں ہو سکا، مقدمہ درج کیا جا رہا ہے اور گرفتار سکیورٹی گارڈ سے تفتیش بھی کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!