کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، قربانی کا جانور بھی زخمی، ذبح کرنا پڑ گیا

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، قربانی کا جانور بھی زخمی، ذبح کرنا پڑ گیا

واقعہ گلشن غازی سعید آباد میں پیش ایا، ایک ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ، قربانی کا جانور بھی زخمی، ذبح کرنا پڑ گیا

Webdesk

|

12 Jun 2024

شہر قائد کے ضلع کیماڑی کے علاقے سعید آباد گلشن غازی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے نتیجے میں شہری اور قربانی کا جانور زخمی ہوا جسے ذبح کرنا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن غازی موڑ پر آفتاب نامی شہری کو ڈکیتوں نے مزاحمت پر نشانہ بنایا تو اس دوران ایک گولی گلی میں کھڑی گائے کو بھی کگی۔

ڈکیتوں کی فائرنگ سے شہری اور قربانی کیلیے لائی گئی گائے دونوں زخمی ہوئء، شہری کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ خون زیادہ بہہ جانے اور مسلسل گرنے کی وجہ سے مالک نے لوگوں کا مشورہ مانتے ہوئے جانور کو موقع پر ہی ذبح کردیا۔

ایس پی کا دعوی ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سعید آباد تھانے کی پولیس پہنچی اور فائرنگ کے تبادلے میں حذیفہ نامی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ملزم کا سہیل نامی ساتھی فرار ہو گیا۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول بھی برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی سہیل زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!