کراچی میں ہاکس بے جانے والی فیملی سے ڈکیتوں کی لوٹ مار

کراچی میں ہاکس بے جانے والی فیملی سے ڈکیتوں کی لوٹ مار

ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی، جس سے بچی اور خاتون زخمی ہوگئے، ڈکیت پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔
کراچی میں ہاکس بے جانے والی فیملی سے ڈکیتوں کی لوٹ مار

Webdesk

|

21 Jul 2024

کراچی میں ہاکس بے کے مقام پر پکنک منانے کے لیے جانے والی فیملی ڈکیتوں کے ہتھے چڑھ گئی، گاڑی خراب ہونے پر ڈکیتوں نے فیملی سے لوٹ مار کی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان نے مزاحمت پر فائرنگ کر دی، جس سے بچی اور خاتون زخمی ہوگئے، ڈکیت پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

 ڈی آئی جی ساتھ نے ڈی ایس پی ماڑی پور سے واقعے کی وضاحت طلب کر لی اور ایس ایچ او ماڑی پور کو شوکاز جاری کر دیا۔ ملزمان کو ایک ہفتے میں گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!