4 hours ago
کراچی میں خطرناک ڈاکو پکڑنے والا پولیس افسر گھر کی دہلیز پر قتل

ویب ڈیسک
|
18 Aug 2025
کراچی کے علاقے ملیر بن قاسم میں اسٹیل ٹاؤن تھانے کے اے ایس آئی محمد خان ابڑو کو نامعلوم افراد نے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق، سادہ کپڑوں میں موجود اہلکار کو تین گولیاں لگیں، جن میں دو سینے اور ایک سر میں لگی۔ جائے وقوعہ سے پانچ خول ملے۔
مقتول نے ماضی میں خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کیا تھا اور اس کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔
سی ٹی ڈی کے ڈی ایس پی عامر حمید نے بتایا کہ مقتول کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔
لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اہل خانہ اور انسداد دہشت گردی فورس کے افسران پہنچے۔ مقتول کے چار بچوں اور بیوہ کے علاوہ بڑا بیٹا قانون نافذ کرنے والے ادارے میں گلگت میں تعینات ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔
Comments
0 comment