کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، اینکر سمیت 4 جاں بحق

کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، اینکر سمیت 4 جاں بحق

پہلے حادثے میں نجی میڈیا کے اینکر جبکہ دوسرے میں عام شہری جاں بحق ہوا
کراچی میں خونی ٹریفک حادثات، اینکر سمیت 4 جاں بحق

ویب ڈیسک

|

9 Sep 2024

شہر قائد کی مصروف ترین شاہراہ شارع فیصل پر چند گھنٹوں کے دوران دو خطرناک ٹریفک حادثات میں اینکر پرسن سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پہلا حادثہ میٹروپول کے قریب گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے باعث پیش آیا جس میں مختلف میڈیا چینلز میں بطور اینکر کام کرنے والے اینکر سید عبداللہ جاں بحق ہوئے۔

دوسرا حادثہ بھی تقریبا اُسی مقام کے پاس پیش آیا جس میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوا جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے میں مرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ بلدیہ رئیس گوٹھ میں 48 سالہ غلام رسول اور ناظم آبادنمبر 2 کے قریب نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 21 سالہ عثمان نامی نوجوان جاں بحق ہوا۔

واضح رہے کہ شہر قائد کی بے ہنگم ٹریفک میں یومیہ درجنوں ٹریفک ایکسڈینٹ ہوتے ہیں جن میں درجنوں شہری زخمی جبکہ اموات بھی ہوتی ہیں۔ ایک محتاط اندازے سے کے مطابق شہر میں سالانہ ٹریفک حادثات میں 2800 کے قریب شہری جاں بحق ہوتے جبکہ سیکڑوں زخمی یا مکمل معذور بھی ہوجاتے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!