کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق

کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق

مقتولین اپنی دکانیں بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر انہیں نیچے گرایا
کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق

Webdesk

|

6 May 2024

کراچی: شہرقائد کے علاقے کورنگی بلال کالونی میں منشیات فروشوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 2 دوستوں کو قتل کر دیا اور فرار ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق مقتولین اپنی دکانیں بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے موٹرسائیکل سے ٹکر مار کر انہیں نیچے گرایا ، ایک درجن سے زائد گولیاں برسائیں اور فرار ہوگئے ۔

مقتولین کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا اور اندرون سندھ سے تھا ۔واقعہ انڈسٹریل ایریا کورنگی کے علاقے بلال کالونی مین روڈ لاشاری میڈیکل اسٹور غریب نواز مسجد کے قریب پیش آیا۔

جاں بحق ہونے والوں دوستوں کی شناخت 36 سالہ امتیاز ولد نثار احمد اور 40 سالہ محمد علی کے ناموں سے ہوئی۔ مقتول امتیاز کورنگی انڈسٹریل ایریا سیکٹر 8 سی بلال کالونی کا رہائشی اور 6 بچوں کا باپ تھا اور گاڑیوں کا مکینک تھا ۔

 اس کا بلال چورنگی کے قریب گیراج ہے ۔ آبائی تعلق کوہاٹ سے تھا ۔مقتول محمد علی کورنگی بلال کالونی بنگالی بازار کا رہائشی اور 5 بچوں کا باپ تھا جب کہ وہ موٹرسائیکل کا مکینک تھا اور مقتول امتیاز کی دکان کے برابر والی دکان اس کی تھی ۔

مقتولین آپس میں بچپن کے دوست تھے ۔ آبائی تعلق اندرون سندھ نوشہرو فیروز سے تھا ۔عینی شاہدین کے مطابق اتوار کی شب تقریبا ساڑھے 11 بجے امتیاز اور محمد علی دکان پر کام ختم کر کے گھر واپس جا رہے تھے کہ بلال کالونی مین بازار والی گلی میں 125 موٹرسائیکل پر سوار 3 افراد آئے اور انہوں نے پہلے محمد علی کی موٹرسائیکل کو ٹکر مار کر گرایا اور پھر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔

 ملزمان نے ابتدائی طور پر دونوں پر 4 گولیاں برسائیں اور چلے گئے ۔کچھ فاصلے پر جانے کے بعد ملزمان واپس آئے اور ایک مرتبہ پھر انہوں نے دونوں پر گولیاں برسائیں اور اور پھر اسلحہ لہراتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔

علاقہ مکینوں کے مطابق فائرنگ کرنے والے تینوں ملزمان منشیات فروش اور ڈکیت ہیں ۔ تینوں کو کچھ عرصہ قبل امتیاز اور محمد علی نے پولیس کے ہاتھوں پکڑوایا تھا ۔ ملزمان نے اپنا بدلہ لینے کے لیے دونوں کو قتل کیا ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!