کراچی میں اندھی گولیاں لگنے کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور خاتون زخمی

کراچی میں اندھی گولیاں لگنے کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور خاتون زخمی

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت 50 سالہ نسیم بیگم کے نام سے ہوئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا
کراچی میں اندھی گولیاں لگنے کے واقعات تھم نہ سکے، ایک اور خاتون زخمی

Webdesk

|

26 Jun 2024

کراچی : شہر قائد میں اندھی گولیاں لگنے کے واقعات میں اضافہ ہو گیا ہے تاہم کراچی پولیس ہوائی فائرنگ کے واقعات روکنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں اندھی گولیاں گھر کے باہر اور اندر معصوم بچوں سمیت بڑوں کی بھی جان لینے لگی ہیں، حالیہ واقعہ لائنزایریا میں پیش آیا، جہاں گھر کی چھت پرنامعلوم سمت سے گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی خاتون کی شناخت 50 سالہ نسیم بیگم کے نام سے ہوئی، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے میں تین ہٹی مارٹن کوارٹر میں گھر میں بیٹھی 75 سالہ محمد خاتون گولی لگنے سے زخمی ہو گئی تھی۔

گزشتہ 5 روز کے اندر اندھی گولیاں لگنے سے ایک بچی اور طالب علم سمیت 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں، رواں سال اب تک اندھی گولیاں لگنے سے سیکڑوں شہری زخمی ہوئے، لیکن ان واقعات کے خلاف کوئی ایکشن لینے والا نہیں ہے۔

بلدیہ رشید آباد میں اندھی گولی لگنے سے 3 سالہ بچی ابھا نور زخمی ہوئی، جب کہ چند روز قبل لانڈھی فیوچر کالونی میں اندھی گولی لگنے سے ڈھائی سالہ بچی آسیہ جاں بحق ہوئی جو گھر کی چھت پر سو رہی تھی۔

کورنگی میں چھت پر سویا ہوا نویں جماعت کا 14 سالہ طالب علم علی رضا جاں بحق ہوا، لوڈ شیڈنگ کے باعث علی رضا چھت پر سویا ہوا تھا، علی رضا کو نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!