کراچی میں پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

کراچی میں پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

بس الٹنے کا واقعہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 بچے اور دو خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔
کراچی میں پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ، 7 افراد جاں بحق

Webdesk

|

30 Jun 2024

کراچی کے علاقے ماڑی پور کے قریب تیز رفتاری کے باعث پکنک پر جانے والی بس اُلٹ گئی، خواتین اور بچوں سمیت 7افراد لقمہ اجل بن گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بس الٹنے کا واقعہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 بچے اور دو خواتین سمیت 7 افراد جاں بحق ہوئے۔

پولیس کے مطابق بس کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کا شکار ہونے والے افراد پکنک منانے جا رہے تھے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!