کراچی میں پان کی دکان پر ڈکیتی کرنے والا ڈی ایس پی نکلا

کراچی میں پان کی دکان پر ڈکیتی کرنے والا ڈی ایس پی نکلا

گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں پولیس موبائل میں آئے سادہ لباس افراد نے پان کے کیبن میں لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے تھے
کراچی میں پان کی دکان پر ڈکیتی کرنے والا ڈی ایس پی نکلا

Webdesk

|

14 Jun 2024

کراچی : گلشن اقبال میں پان کی دکان پر ڈکیتی کرنے والا ڈی ایس پی کا بیٹا نہیں بلکہ خود ڈی ایس پی اس واقعے میں ملوث نکلا ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں پولیس موبائل میں آئے سادہ لباس افراد نے پان کے کیبن میں لوٹ مار کی اور فرار ہوگئے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج  بھی سامنے آئی تھی۔

دکاندار نے بتایا تھا کہ اس واردات میں اسے 70 ہزار روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، یہی لوگ رواں ماہ کی 2 تاریخ کو بھی مجھ سے لوٹ مار کرکے گئے تھے، ویڈیو سامنے آنے کے بعد اس کیس میں ڈی ایس پی اور بیٹے سمیت 3 افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

 تاہم گرفتار ملزم کی ابتدائی تفتیش کے بعد تفتیشی حکام نے بتایا کہ پان کی دکان پرڈکیتی ڈی ایس پی نے کروائی تھی، گرفتار ملزم نے بھی ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار ڈی ایس پی ظفر کو 2 سال پہلے موبائل الاٹ ہوئی تھی، تفتیشی ٹیم نے موبائل ٹریکر سے لوکیشن چیک کی تو واردات کے وقت پولیس موبائل کرائم سین پر موجود تھی۔

تفتیشی پولیس حکام نے بتایا کہ مدعی مقدمے نے بھی ڈی ایس پی کو شناخت کرلیا ہے، ڈکیتی کرنیوالے رافع اور بلال ڈی ایس پی کے پرائیوٹ ملازم تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں پرائیویٹ ملازمین نے ماسک پہن کر واردات کی، پرائیویٹ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!