کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، لائن سے پانی کا رسائو شروع

کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، لائن سے پانی کا رسائو شروع

کراچی میں پانی کا بحران کا پھر سے خدشہ منڈلانے لگا
کراچی میں پانی بحران کا خدشہ، لائن سے پانی کا رسائو شروع

Webdesk

|

12 Dec 2024

کراچی : شہر قائد میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا کیونکہ ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران متاثر ہو نے والی 84 انچ کی لائن جس کی مرمت میں 8 دن لگے اس میں سے رساؤ شروع ہو گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں پانی کا بحران کا پھر سے خدشہ منڈلانے لگا ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران  3دسمبر کو 84 انچ کی لائن دو مقامات سے پھٹ گئی تھی جس کے بعد سے شہر میں پانی کی فراہمی بند کرکے مرمتی کام کیا گیا جو 8 دن تک جا ری رہا پانی بند ہو نے کی وجہ سے شہر میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہو گیا تھا۔

اس دوران شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے ڈھائی ارب گیلن پانی 8 دن میں شہر کو فراہم نہیں کیا جا سکا تھا تاہم 8 دن کے بعد مرمتی کام کیا گیا اور شہر میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی تھی لیکن ایک مقام سے لائن میں رسا شروع ہو گیا جہاں گڑھے میں پانی بھر گیا جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ رسا میں اضافے کا بھی امکان ہے۔

واٹر کارپوریشن اس صورتحال پر سرجوڑ کربیٹھ گئے جعمرات کو فیصلہ ہو گا کہ کر اچی میں دوبارہ پانی بند کر کے مرمتی کام کیاجا ئیں گا یا پانی کی فراہمی کے دوران ہی کام کیا جا ئیں گے لیکن کراچی  میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

 کراچی کے شہریوں نے 8 دن میں اپنی ضروریات پوری کر نے کے لئے تین ارب روپے سے زائد کا پانی خرید کراپنی ضروریات پوری کی تھی تاہم ایک با ر پھر کراچی کے شہر یوں کو پانی کے مسائل کا سامنے کا خدشہ ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!