کراچی میں پڑوسی نے زیادتی کر کے چھ سالہ زندہ بچی کو مردہ سمجھ کر کوڑے خانے میں پھینک دیا
ویب ڈیسک
|
21 Jul 2024
شہر قائد کے علاقے لانڈھی شیر پاؤ کالونی میں پڑوسی نے 6 سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا اور اسے مردار سمجھ کر بے ہوشی میں کچرے خانے میں پھینک دیا
تفصیلات کے مطابق 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنےو الے ملزم کو قائد آباد پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے بتایا کہ قائد آباد شیر پاؤکالونی مولا دات قبرستان نالےکے قریب بوری سے نیم بے ہوشی کی حالت میں ایک بچی ملی ، اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور بچی کو تحویل میں لے لیا۔
بچی کی نشاندہی پر ملزم جاوید ولد ممتاز کو گرفتار کرلیا ۔ایس ایس پی ملیر کاشف عباسی نے بتایا ہے کہ متاثرہ بچی (ص) شیر پاؤ کالونی کی رہائشی ہے جو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ ملزم بچی کو اپنے گھر لے گیا۔
گرفتار ملزم نشے کا عادی ہے اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد واضح ہوسکے گا جبکہ ملزم بچی کا پڑوسی ہے ، ملزم نے بچی سے زیادتی کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا ، تشدد کے باعث بچی کی حالت خراب ہوگئی جس پر ملزم نے بچی کونیم بے ہوشی کی حالت میں بوری میں ڈال کر قبرستان کے قریب پھینک دیا اور فرار ہوگیا ۔
متاثرہ بچی کو علاج معالجے اور میڈٰکل کے لئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید جانچ جاری ہے۔
Comments
0 comment