کراچی میں پولیس کا بروقت ایکشن، 8 سالہ بچی کو زیادتی سے بچا کر ملزم کو گرفتار کرلیا

کراچی میں پولیس کا بروقت ایکشن، 8 سالہ بچی کو زیادتی سے بچا کر ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے
کراچی میں پولیس کا بروقت ایکشن، 8 سالہ بچی کو زیادتی سے بچا کر ملزم کو گرفتار کرلیا

ویب ڈیسک

|

9 Jun 2025

کراچی پولیس نے 8 سالہ بچی کو بدفعلی کا شکار ہونے سے بچاتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ بلدیہ ٹاؤن پولیس کی لاسی پاڑہ اسکول بلدیہ نمبر 5 پر کاروائی،، بچی کو اغوا کر کے ساتھ لے جانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم 7/8 سالہ کو بد فعلی کی نیت سے بہلا پھسلا کر لے جارہا تھا، بچی کے شور مچانے پر راہگیر نے پولیس کو اطلاع دی۔

اطلاع ملتے ہی بلدیہ ٹاؤن پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم پیار علی کو گرفتار کیا۔ 

کاروائی ایس ایچ او تھانہ بلدیہ ٹاؤن سب انسپکٹر عمران سعد کی سربراہی میں عوام کی مدد سے پولیس نے نہایت حکمت عملی سے عمل میں لائی۔

ملزم کے خلاف TIP ایکٹ 2018 کے تحت مقدمہ درج کرکےمزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!