کراچی میں قیامت خیز گرمی سے 8 دن میں 968 شہری جان سے گئے
Webdesk
|
29 Jun 2024
کراچی:شہر قائد میں قیامت خیز گرمی اور کے الیکٹرک کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔ آٹھ دنوں کے دوران اموات کی تعداد 968 ہوگئی۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ 142 میتیں ایدھی فانڈیشن کے سرد خانے لائی گئیں۔ایدھی فانڈیشن نے بتایا ہے کہ 27 جون کو 135، 26 جون کو 127، 25 جون کو 141، 24 جون کو 134، 23 جون کو 128، 22 جون کو 86 اور 21 جون کو 75 لاشیں غسل اور تکفین کے لیے لائی گئیں۔
کراچی میں شدید گرمی کے باعث سیکڑوں اموات واقع ہوئی ہیں۔ ان میں بے گھر اور لاوارث افراد بھی شامل ہیں۔
منشیات کے عادی افراد بھی بروقت طبی امداد نہ مل پانے پر لقمہ اجل بنے ہیں۔
ہیٹ ویو اور ہیٹ اسٹروک کی زد میں آنے والوں سے کراچی کے اسپتال بھرے پڑے ہیں۔ ڈائریا اور دیگر وباں کی زد میں آنے والے بھی اسپتالوں کا رخ کر رہے ہیں۔
Comments
0 comment