کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا، تاجروں کو لوٹ کر چھوڑ دیا گیا

کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا، تاجروں کو لوٹ کر چھوڑ دیا گیا

دونوں تاجروں کو گاڑی سمیت آغا کر کے لوٹا گیا
کراچی میں شارٹ ٹرم اغوا، تاجروں کو لوٹ کر چھوڑ دیا گیا

ویب ڈیسک

|

14 Jan 2025

شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے نیو ٹاؤن نجی اسپتال کے قریب سے ڈاکوؤں نے موبائل فون کے ڈیلرز کو کار سمیت اغوا کیا اور اس شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے دوران ڈاکوؤں نے دونوں مغویان سے ناصرف قیمتی موبائل فونز بلکہ 2 دستی گھڑیاں ، اسمارٹ گھڑی ، پرس اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔

شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کی واردات کے خلاف کراچی الیکٹرونکس ڈیلر ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے تاجروں کے گاڑی سمیت اغوا اور ان نے لوٹ مار کے ساتھ ساتھ گاڑی چھین کر لیجانے کا واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔

شہر میں ڈاکو اور اغوا کار دنداناتے ہوئے گھوم رہے ہیں اور شہریوں کو اغوا کر کے لیجا رہے ہیں ، اغوا کاروں نے موبائل فون کے تاجروں عزیز اور دانیال کو صبح سوا چار کے بجے قریب نیو ٹاؤن تھانے کی حدود سے اغوا کیا اور آدھے گھنٹے تک گھوماتے بھی رہے۔

بعدازاں مسلح ڈاکو تاجروں سے 3 قیمتی موبائل فونز اور سفید رنگ کی ہنڈا سوک کار بھی چھین کر فرار ہوگئے۔

 رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ ڈکیتی اور اغوا کی واردات سے تاجروں میں سخت خوف و ہراس اور عدم تحفظ پایا جاتا ہے پولیس جلد از جلد واردات میں ملوث ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے گاڑی اور قیمتی موبائل برآمد کرائے۔

 اس حوالے سے مدعی مقدمہ دانیال نے بتایا کہ اسٹیڈیم روڈ پر نجی اسپتال سے ملحقہ پیٹرول کے قریب ٹویوٹا کرولا کار میں سوار 4 ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر کار رکوائی اور اس دوران ایک ڈاکو نے ڈرائیونگ سیٹ کے برابر والی سیٹ کی کھڑی کا شیشہ توڑ کر ہمیں یرغمال بنا کر پیچھے بیٹھا دیا اور ہم دونوں سے لوٹ مار کرتے ہوئے گاڑی حسن اسکوائر فلائی اوور تک لے گئے اور ہمیں اتارنے کے بعد نیپا چورنگی کی جانب فرار ہوگئے۔

مدعی کے مطابق ڈاکوؤں کی چھوڑی گئی کار گلبہار کے علاقے سے چوری کی گئی تھی جسے نیوٹاؤن پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس نے حیرت انگیز طور پر مقدمہ نمبر 9 سال 2025 بجرم دفعہ 397 چونتیس ڈکیتی کی واردات کے تحت درج کیا ہے جس میں اغوا کی دفعہ کو شامل نہیں کیا گیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!