19 hours ago
کراچی میں شوہر کی فائرنگ سے 3 بچوں کی ماں قتل

Webdesk
|
7 Apr 2025
کراچی شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کردیا۔مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی۔
پیرآباد کے علاقے منگھو پیر روڈ قصبہ اسلامیہ کالونی نمبر ایک اللہ ھواکبر مسجد کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ مقتولہ کی لاش کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان کراچی پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 40 سالہ ذکیہ کے نام سے کی گئی۔ مقتولہ کو اس کے شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا۔
واقعے کے بعد ملزم ضمیر خان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ ملزم عادی جرام پیشہ اور نشے کا عادی ہے جبکہ وہ اس سے قبل بھی جیل جا چکا ہے۔ مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی ۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش مقتولہ کے بھائی کے سپرد کر دی۔
Comments
0 comment