سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقا نے بھارت کو 76رنز سے شکست دے دی

سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقا نے بھارت کو 76رنز سے شکست دے دی

جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔
سپر ایٹ مرحلہ، جنوبی افریقا نے بھارت کو 76رنز سے شکست دے دی

Webdesk

|

22 Feb 2026

احمد آباد: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سپر ایٹ مرحلیکیگروپ ون کے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 76  رنز سے شکست دے کر غرور خاک میں ملا دیا۔

جنوبی افریقا نے احمد آباد میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقا نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 187 رنز بنائے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے ڈیوڈ ملر نے 63، ڈیوالڈ بریسویس نے 45 اور اسٹبس نے 44 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بھمراہ نے تین اور ارشدیپ سنگھ نے2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی اور اس ایک کے بعد ایک وکٹ گرتی رہی۔

بھارتی بیٹر دوبے نے سب سے زیادہ 42 رنز بنائے، ان کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا اور پوری ٹیم 19 ویں اوور میں 111 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!