کراچی میں ویلڈنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، 1 شخص جاں بحق 5 زخمی

کراچی میں ویلڈنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، 1 شخص جاں بحق 5 زخمی

ویلڈنگ کے دوران آگ لگی جبکہ کمپنی نے واقعے کو چھپایا
کراچی میں ویلڈنگ کے دوران افسوسناک حادثہ، 1 شخص جاں بحق 5 زخمی

ویب ڈیسک

|

1 Feb 2025

شاہ لطیف ٹاؤن میں قائم مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران آگ سے جھلس کر ایک مزدور جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

شاہ لطیف ٹاؤن میں مقامی کمپنی میں ویلڈنگ کے دوران لگنے والی آگ سے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

ایس ایچ او شاہ لطیف ارشد اعوان نے بتایا کہ واقعہ سے متعلق فیکٹری انتظامیہ نے پولیس کو لاعلم رکھا اسپتال سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے تاہم جھلسنے والوں میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

  پولیس کے مطابق 22 سالہ نوجوان حادثے میں جاں بحق ہوا جس کی شناخت رضوان کے نام سے ہوئی اور یہ فیکٹری میں ملازم تھا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!