کراچی میں ایک اور شہری مزاحمت پر قتل، تعداد 14 تک پہنچ گئی

کراچی میں ایک اور شہری مزاحمت پر قتل، تعداد 14 تک پہنچ گئی

اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتوں نے مزاحمت پر چالیس سالہ شہری کو قتل کردیا
کراچی میں ایک اور شہری مزاحمت پر قتل، تعداد 14 تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک

|

6 Feb 2024

شہر میں جاری ڈاکو راج کے دوران ڈاکوؤں نے مزاحمت پر ایک اور شہری کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے والے شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں شناخت 40 سالہ سہیل احمد کے نام سے ہوئی۔

مومن آباد پولیس کے مطابق مقتول آٹو الیکٹریشن کی دکان پر اپنی موٹر سائیکل کا کام کرا رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو آگئے اور انھوں ںے اس سے لوٹ مار شروع کر دی جس پر مقتول نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک گولی سینے پر لگنے سے وہ جاں بحق ہوگیا جبکہ پولیس کو جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 خول ملے ہیں ۔

مقتول اورنگی ٹاون مومن آباد کا ہی رہائشی تھا اور اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

رواں سال کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 14 ہوگئی جبکہ درجنوں افراد ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی بھی ہوچکے ہیں۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!