16 hours ago
کراچی میں ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں گیس لیکج کے باعث دھماکا
ویب ڈیسک
|
1 Nov 2025
کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر قائم ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں شارٹ سرکٹ اور گیس لیکیج کے دوران دھماکے میں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ابوالحسن اصفہانی روڈ پر قائم ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں شارٹ سرکٹ اور گیس لیکیج کے دوران دھماکے میں 7 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
دھماکے کی اطلاع پر مبینہ ٹاؤن پولیس اور چھیپا کے رضا کار موقع پر پہنچے، امدادی کارروائیوں کے دوران زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں شارٹ سرکٹ اور گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا جس سے آگ بھڑکی جبکہ دکان پر موجود افراد کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششں بھی کی گئی۔
اس دوران ریسکیو 1122 کا عملہ بھی فائر ٹینڈر کے ہمراہ موقع پر پہنچا اور صورتحال پر قابو پالیا۔
تاہم واقعے میں کوئی گیس سلنڈر نہیں پھٹا تاہم آگ کی وجہ سے 7 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جن کی شناخت 35 سالہ شہباز ، 35 سالہ نصیر اللہ ، 30 سالہ اکبر ، 22 سالہ ظفر ، 30 سالہ وقاص ، 35 سالہ صدام اور 30 سالہ حیات اللہ کے ناموں سے ہوئی۔
Comments
0 comment