کراچی سے 15 روز میں 5 بچے لاپتہ، صارم کیلیے ملنے والا تاوان کا میسج فراڈ نکلا

13 hours ago

کراچی سے 15 روز میں 5 بچے لاپتہ، صارم کیلیے ملنے والا تاوان کا میسج فراڈ نکلا

پولیس کے مطابق مذکورہ نمبر سے اس سے قبل بھی لاپتہ بچوں کے والدین کو واٹس ایپ کیا جاچکا ہے
کراچی سے 15 روز میں 5 بچے لاپتہ، صارم کیلیے ملنے والا تاوان کا میسج فراڈ نکلا

Webdesk

|

17 Jan 2025

شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر فائیو کے بیت النعم اپارٹمٹ سے 7 جنوری کو پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے ننھے صارم کو لاپتہ ہوئے ایک ہفتے سے زائد گزر گیا تاہم مقدمہ درج ہونے کے باوجود پولیس تلاش نہیں کرسکی۔

دو روز قبل مغوی بچے صارم کی والدہ کو واٹس ایپ پر باہر کے نمبر سے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بچے کی رہائی کیلیے 5 لاکھ روپے تاوان ادائگی کا مطالبہ کیا گیا اور ساتھ میں ایک غیر ملکی بینک کا اکاؤنٹ نمبربھی دیا گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ننھے صارم کی رہائی کی غرض سے تاوان سے متعلق اہلخانہ کو ملنے والا واٹس ایپ میسج کا نمبر فراڈیئے کا نکلا ، اس سے قبل بھی 12 مقدمات میں فراڈیئے کی نشاندہی ہوچکی ہے جس کے نمبر پولیس کے پاس محفوظ ہیں اور وہ اس طرح کے واقعات میں متاثرہ خاندان سے رابطہ کرتا تھا

 ذرائع کا کہنا ہے کہ صارم کی گمشدگی کے بعد شک کی بنا پر ایک شخص کو پولیس نے حراست میں لیا ہوا ہے جس سے ناصرف پوچھ گچھ کا عمل جاری ہے بلکہ اس کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زیر حراست شخص کے موبائل فون سے مشکوک ویڈیوز بھی ملی ہیں ، بلال کالونی پولیس کی جانب سے صارم کی گمشدگی کا درج مقدمہ مزید تفتیش کے لیے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کو منتقل کیا جا چکا ہے۔

ادھر اپنے بچے کی گمشدگی اور عدم بازیابی پر والدین پریشان ہیں جبکہ کراچی سے سال کے 15 روز میں ایک بچی سمیت پانچ بچے اغوا ہوچکے ہیں۔

ان میں سے دو گارڈن جبکہ دو سائٹ کے علاقے سے ہوئے ہیں۔ جن کی گمشدگی کے مقدمات تھانوں میں درج کرلیے گئے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!