کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر گرفتار، امریکی ساختہ بم برآمد

کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر گرفتار، امریکی ساختہ بم برآمد

ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔
کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا کمانڈر گرفتار، امریکی ساختہ بم برآمد

Webdesk

|

17 May 2024

کراچی: سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے نورس چورنگی منگھوپیر روڈ پر ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر کو گرفتار کر کے امریکی ساختہ دستی بم برآمد کر لیاہے ۔

ترجمان کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان کا دہشت گرد یوسف خان عرف گل یوسف گرفتار کیا گیا ، جس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے ہے۔

ملزم سال 2006 میں تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہوا تھا اور اس نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ سال 2009 میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان میں اپنی ٹیم کے کمانڈر نور ولی کی سر براہی میں ایف سی پر حملہ کیا تھا۔

اس کے علاوہ ملزم نے سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا تھا جس میں فورس کے 6 جوان زخمی ہوئے تھے ۔

 ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!