کراچی سے مردان گئی 3 سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل

کراچی سے مردان گئی 3 سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل

ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ زیادتی کے بعد حالت غیر ہونے پرجرم چھپانیکے لیے بچی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔
کراچی سے مردان گئی 3 سالہ بچی جنسی زیادتی کے بعد قتل

Webdesk

|

12 Aug 2024

 مردان میں کراچی سے گئی 3 سالہ بچی کو جنسی درندگی کی بھینٹ چڑھا کر قتل کردیا گیا، جبکہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی صدر ڈویژن رحیم حسین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مقامی عدالت کے اہلکار کی 3 سالہ بچی اپنی ماں کے ساتھ نانی کے گھر مردان کے علاقے خرکی آئی تھی، جہاں 5 اگست کو وہ گھر کے سامنے کھیلتے ہوئے لاپتہ ہوگئی تھی اور8 اگست کو گائوں کے پہاڑ سے اس کی لاش ملی تھی۔

رحیم حسین کے مطابق ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے قاتل کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی ، جس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ملزم نے پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ زیادتی کے بعد حالت غیر ہونے پرجرم چھپانیکے لیے بچی کا گلا گھونٹ کر اسے قتل کردیا تھا۔

ایس پی صدر ڈویژن کے مطابق ملزم کے کم عمر ہونے کی وجہ سے قانونی طور پر اس کی شناخت ظاہر نہیں کی جاسکتی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!