کراچی والوں کیلیے بری خبر، بجلی تقریبا 6 روپے مزید مہنگی

کراچی والوں کیلیے بری خبر، بجلی تقریبا 6 روپے مزید مہنگی

نیپرا نے اعلامیہ جاری کردیا
کراچی والوں کیلیے بری خبر، بجلی تقریبا 6 روپے مزید مہنگی

ویب ڈیسک

|

22 Aug 2024

کراچی والوں کیلیے بری خبر یہ ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مئی اور جون 2024 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔

جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے مہنگی کر دی گئی جو ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ اور جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے۔

نیپرا نے بتایا کہ کراچی کے بجلی صارفین سے یہ وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق وہیکل چارجنگ اسٹیشنز، لائف لائین صارفین کے علاؤہ سب پر ہوگا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!