کرائے کا گھر دیکھنے آئی خاتون جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی
شور مچانے پر خاتون کے سر کے بال کاٹ دیے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے کیس رجسٹرڈ کرلیا ہے۔
Webdesk
|
2 Jun 2024
اسلام آباد: محلہ اکال گڑھ میں کرائے کا مکان دیکھنے آئی چار بچوں کی ماں کو مالک مکان نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔
ذرائع کے مطابق شور مچانے پر خاتون کے سر کے بال کاٹ دیے اور جان سے مارنے کی دھمکی دی، پولیس نے کیس رجسٹرڈ کرلیا ہے۔
تھانہ گنج منڈی پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون انتہائی غربت کا شکار اور چار بچوں کی ماں ہے، مالک مکان شفاقت علی نے مکان دکھانے کے بہانے دوسری منزل پر خاتون کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شور مچانے پر ملزم نے اس کے سر کے بال بھی کاٹ دیے اور دھمکی دی کہ کسی کو کچھ بھی بتایا تو جان لے لوں گا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں،متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور مدعیہ کا میڈیکل پراسس کیا جارہا ہے۔
Comments
0 comment