خوفناک دھماکا، عالم دین روزے کی حالت میں شہید ہوگئے، صوبے میں سوگ کا سماں

خوفناک دھماکا، عالم دین روزے کی حالت میں شہید ہوگئے، صوبے میں سوگ کا سماں

مفتی شاکر کی شہادت کی تصدیق ہوگئی
خوفناک دھماکا، عالم دین روزے کی حالت میں شہید ہوگئے، صوبے میں سوگ کا سماں

ویب ڈیسک

|

15 Mar 2025

پشاور کے مضافاتی علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے مفتی شاکر شہید ہوگئے جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا مسجد اور مفتی شاکر کے گھر کے باہر کیا گیا جس میں اشاعت التوحید والسنہ کے معروف عالم مفتی منیر شاکر شدید زخمی ہوئے جو اسپتال منتقلی کے بعد دوران علاج دم توڑ گئے۔

اہل خانہ کے مطابق مفتی شاکر روزے کی حالت میں تھے جس وقت انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں مفتی شاکر کو نشانہ بنایا گیا تاہم ابھی تک کسی بھی گروپ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

مفتی منیر شاکر کی وفات پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے شہید مفتی منیر شاکر کے بلند درجات کے لیے دعا کی اور کہا کہ علماء کرام پر حملے انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ معصوم جانوں کے قاتل انسانیت کے دشمن ہیں اور ایسے واقعات پورے معاشرے کے لیے دردناک ہیں۔ 

انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے غم میں شریک ہونے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن دشمن عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور ایسے واقعات کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ 

بیرسٹر سیف نے زور دے کر کہا کہ معاشرے میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تمام فریقین کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ مفتی منیر شاکر کی وفات پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے یہ بیان نہ صرف غم زدہ خاندانوں کے لیے تسلی کا باعث ہے، بلکہ یہ معاشرے میں امن و رواداری کے فروغ کے لیے ایک واضح پیغام بھی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے المناک واقعات کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!