خواجہ سراؤں نے پیسے چھینے اور ہراساں کرنے والے نوجوان کو مزہ چکھا دیا
ویب ڈیسک
|
29 Mar 2024
راولپنڈی میں خواجہ سراؤں نے ہراساں کرنے اور رقم لوٹنے والے اوباش نوجوان کو پکڑ کر پیٹ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ 27 مارچ کو راولپنڈی کے علاقے تھینچ بھٹہ بازار میں پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق، نوجوانوں کے ایک گروپ کی طرف سے خواجہ سراؤں کو ہراساں کرنے کے ایک مسلسل مسئلے نے علاقے کو کچھ عرصے سے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔
نوجوانوں کے ایک گروپ نے خواجہ سراؤں کو ہراساں کیا اور پھر پیسے چھین کر فرار ہوئے جس پر خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کو تلاش کر کے نہ صرف اپنے پیسے واپس لیے بلکہ ہاتھ آنے والے ایک لڑکے کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
اس دوران تین خواجہ سرا وہاں موجود تھے جنہوں نے بھرپور انداز سے نوجوان کی پٹائی کی اور پھر وہاں موجود لوگوں کی مداخلت پر اُسے چھوڑ دیا۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق اطلاع موصول ہوئی ہے تاہم کسی نے شکایت درج نہیں کرائی ہے۔
Comments
0 comment