کے پی سیلاب، اموات کی تعداد 341 ہوگئی، 222 بونیر اور 11 صوابی میں جاں بحق ہوئے

13 hours ago

کے پی سیلاب، اموات کی تعداد 341 ہوگئی، 222 بونیر اور 11 صوابی میں جاں بحق ہوئے

جاں بحق افراد میں 292 مرد، 28 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 24 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں
کے پی سیلاب، اموات کی تعداد 341 ہوگئی، 222 بونیر اور 11 صوابی میں جاں بحق ہوئے

ویب ڈیسک

|

18 Aug 2025

خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 341 تک پہنچ گئی جبکہ بونیر میں اب تک 222 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور سیلابی ریلے کے باعث صوبے کے مختلف اضلاع میں اب تک ہوئے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ جس کے مطابق بارشوں، سیلابی ریلے میں بہنے، مکانات گرنے و حادثات میں اب تک 341 افراد جاں بحق اور 178 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاں بحق افراد میں 292 مرد، 28 خواتین اور 21 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 24 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔  سیلاب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر میں اب تک مجموعی طور پر 222 افراد جاں بحق ہوئے۔

حادثات صوبے کے مختلف اضلاع  سوات، بونیر، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ، دیر لویر اور بٹگرام، صوابی میں پیش آئے، ان شہروں میں مجموعی طور پر 420 گھر وں کو نقصان پہنچا جس میں 281 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا اور 139 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ کل ہوئی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک ضلع صوابی میں 11 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہیں۔ پی ڈی ایم کے مطابق 17 سے 19اگست کے دوران کے پی میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایت پر متاثرہ اضلاع کو 89 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان کی فراہمی مکمل ہوگئی جن میں ٹینٹ، میٹریس، بستر، کچن سیٹ، ترپال، چٹائیاں، مچھر دانیاں، جنریٹرز اور روزمرہ زندگی کی دیگر اشیا شامل ہیں۔

صوبائی حکومت کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ امدادی فنڈ کی مد میں 800 ملین روپے جاری ہوئے ہیں، صوبہ کے سب سے زیادہ متاثرہ ضلع بونیر کی انتظامیہ کو بھی 500 ملین روپے امدادی فنڈ جاری ہوئے جبکہ متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے، عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!