خیبرپختونخوا میں سرعام تشدد کا نشانہ بننے والی بہنیں انصاف کی منتظر، آئی جی سے التجا کردی

خیبرپختونخوا میں سرعام تشدد کا نشانہ بننے والی بہنیں انصاف کی منتظر، آئی جی سے التجا کردی

پشاور پریس کلب میں گفتگو، ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
خیبرپختونخوا میں سرعام تشدد کا نشانہ بننے والی بہنیں انصاف کی منتظر، آئی جی سے التجا کردی

Webdesk

|

25 Jan 2025

پشاور : لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کی اسسٹنٹ میڈیا منیجر و خاتون صحافی ناہید جہانگیر اور انکی بہنوں نے اپنے اوپر ہونیوالے قاتلانہ حملے، تشدد اور دھمکیوں کے خلاف آئی جی خیبر پختونخوا پولیس سے نوٹس لیکر ملزمان کو فوری گرفتار کر کے انصاف و تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 پشاور پریس کلب میں لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی اسسٹنٹ میڈیا منیجر ناہید جہانگیر نے اپنے بہنوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 جنوری کی رات 11 بجے ہم تین بہنیں شادی کی ایک تقریب سے واپس آرہی تھیں کہ راستے میں ماموں زاد رومان و اہل خانہ نے رکشہ روک کر گھسیٹ کر ہمیں تشدد کا نشانہ بنایا اور مجھے پستول سے سر پر مارا اور بہنوں کو بی شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے تینوں بہنیں شدید زخمی ہوئیں۔

 ناہید جہانگیر نے کہا کہ ہمارا کسی کے ساتھ ذاتی دشمنی، جائیداد یا دیگر کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ حملے کے بعد بھی ساجدہ اور رومان نے دوبارہ دھمکی دی کہ اس دفعہ تو بچ گئی لیکن دوبارہ بچنا نہیں ہے۔ ماموں زادوں نے ہماری عزت کو تار تار کیا ہے جبکہ پولیس انکے خلاف کاروائی نہیں کر رہی۔

 ایک ملزم کو اگر گرفتار کیا ہے تو باقی آزاد گھوم پھر رہے ہیں۔ پولیس نے ابھی تک ہمارے کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل نہیں کی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کے ظلم و جبر کا آسانی سے پتا چل جائے گا۔

 ماموں زادوں کو اگر ہمارے صحافت و پروفیشنلزم سے اختلاف ہے تو ہم صحافت کیساتھ جڑے تھے اور رہیں گے۔ جہاں صحافت میں خواتین کی نمائندگی کا تعلق ہے تو تمام صحافی خواتین ورکرز کیلئے ایک مناسب ماحول اور آسانیاں پیدا کرنی چاہیے۔

انہوں نے آئی جی خیبر پختونخوا اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ باقی تمام ملزمان ساجدہ، فیصل اور ہدایت الرحمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائیں اور ہمیں تحفظ و انصاف فراہم کیا جائے بصورت دیگر اگر میری فیملی کو کچھ ہوا تو اسکی ذمہ داری ملزمان کیساتھ ساتھ ریاست پر بھی عائد ہوگی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!