خیبرپختونخوا میں تباہ کن بارشیں، دو کمسن بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا میں تباہ کن بارشیں، دو کمسن بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں مسلسل تین روز سے بارشیں اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے
خیبرپختونخوا میں تباہ کن بارشیں، دو کمسن بھائیوں سمیت 6 افراد جاں بحق

آفتاب مہمند

|

20 Feb 2024

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں تین روز سے مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث دو کمسن بھائی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، جبکہ مختلف اضلاع میں چار افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں واقع تحصیل پیپل میں دو کمسن بھائی ندی میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے جن کی لاشوں کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔

مقامی افراد نے بتایا کہ تین روز سے مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث ندی میں طغیانی ہوگئی تھی اور دونوں اُس میں نہانے کیلیے اترے جس کے باعث ڈوب گئے۔ جاں بحق بچوں کی شناخت پانچ سالہ مشال اور 6 سالہ دانیال کے ناموں سے ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں تین روز سے ہونے والی مسلسل برفباری اور بارشوں کے باعث دیواریں اور چھتیں گرنے سمیت حادثات میں گزشتہ روز چار افراد جاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہوئے۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارشوں کے نتیجے میں دو گھر مکمل تباہ جبکہ 16 کو جزوی نقصان پہنچا، ضلع کرم میں بچہ، مرد اور چار خواتین، مالاکنڈ میں ایک مرد، خاتون، مردان میں ایک مرد، خاتون، سوات میں ایک مرد خاتون زخمی ہوئے۔ اپر دیر میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!