8 hours ago
خیبرپختونخوا سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 314 تک پہنچ گئی

ویب ڈیسک
|
17 Aug 2025
پشاور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) کے مطابق، خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 314 افراد ہلاک اور 156 زخمی ہوئے۔
جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔
جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع بونیر ہے، جہاں اب تک 209 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
دیگر متاثرہ اضلاع میں سوات، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام شامل ہیں۔
بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے اب تک 159 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 62 گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے جبکہ 97 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔
مزید بارشوں کا امکان اور ایمرجنسی سروسز
محکمہ موسمیات نے 17 سے 19 اگست کے دوران مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ بارشوں کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے 21 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
PDMA کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع یا معلومات کے لیے PDMA کی فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
Comments
0 comment