کیڑے مار دوا کے چھڑکاؤ سے بچہ جاں بحق، والدین اسپتال منتقل

کیڑے مار دوا کے چھڑکاؤ سے بچہ جاں بحق، والدین اسپتال منتقل

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں کیڑے مار ادویات کے چھڑکا ؤکے باعث میاں بیوی اور 5 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔
کیڑے مار دوا کے چھڑکاؤ سے بچہ جاں بحق، والدین اسپتال منتقل

Webdesk

|

12 Dec 2024

کراچی: کراچی میں کیڑے مار دوا کے چھڑکاؤ سے 5 سالہ بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان سحر میں کیڑے مار ادویات کے چھڑکا ؤکے باعث میاں بیوی اور 5 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔

متاثرہ تمام افراد کو کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوران علاج 5 سالہ بچہ معین الدین جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کیڑے مار ادویات سے متاثرہ افراد میں نجی اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیا الدین شیخ، 13 سالہ ذوہیب، 11 سالہ شاہ زین، 8 سالہ جنت، 16 سالہ زارا اور ایک خاتون شامل ہیں۔ تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!