1 hour ago
لاہور: بسنت مناتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان جان سے گیا
نوجوان سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا ہوا تھا
Webdesk
|
8 Feb 2026
لاہور: لاہور لوئر مال میں پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر 16 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا ہوا تھا، بسنت کے دنوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4 ہوگئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان پتنگ اڑاتے ہوئے چھت سے گر کر زخمی ہوگیا تھا جسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔
ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان کی شناخت 16 سالہ عبداللہ کے نام سے ہوئی اور وہ سیالکوٹ سے بسنت منانے لاہور آیا ہوا تھا۔میت کو ضروری کارروائی کے بعد مردہ خانہ منتقل کردیا گیا۔
Comments
0 comment