لاہور کے سرکاری اسپتال میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش

لاہور کے سرکاری اسپتال میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش

پولیس نے مقدمہ درج کر کےٹیکنیشن کو گرفتار کرلیا
لاہور کے سرکاری اسپتال میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش

ویب ڈیسک

|

8 Jan 2025

لاہور کے سرکاری اسپتال میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ٹیکنیشن کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے میو اسپتال میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا واقعہ پیش آیا، جس کی اطلاع پر تھانہ گوالمنڈی میں ای سی جی ٹیکنیشن کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ لڑکی کے بھائی سید تابش کی مدعیت میں درج کیا گیا ، جس میں بتایا گیا کہ ملزم نے ای سی جی روم میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔

 ملزم نے بچی کی والدہ کو بلڈ ٹیسٹ کے بہانے باہر بھیجا، اس دوران وہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرتا رہا، تاہم بچی جان بچا کر نکلی۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کا استحصال کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!