لاہور میں لالچی بیٹے نے جائیداد کے چکر میں ماں کو قتل کردیا

ویب ڈیسک
|
13 Mar 2025
جائیداد کے لالچ میں ایک ناخلف بیٹے نے اپنی ماں کو قتل اور بھائی کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
پولیس کے مطابق، یہ واقعہ لاہور کے تھانہ سندر کی حدود میں پیش آیا۔ تفتیش سے پتا چلا کہ ملزم علی حسین نے جائیداد کے لالچ میں اپنی ماں رضوانہ بی بی اور بھائی پر چھری سے حملہ کر دیا، جس سے دونوں شدید زخمی ہو گئے۔ زخمی ماں اور بیٹے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں رضوانہ بی بی اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں، جبکہ زخمی بیٹا ابھی زیر علاج ہے۔
واقعے کے بعد ملزم علی حسین فرار ہو گیا۔ تھانہ سندر پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے ہیں۔
پولیس کے مطابق، ملزم نے جائیداد کے تنازعے کے باعث یہ سنگین جرم کیا، جس میں ایک معصوم ماں کی جان چلی گئی۔ پولیس نے مزید کہا کہ وہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے شکنجے میں لانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
Comments
0 comment