لاہور میں سی سی ڈی پولیس کی کارروائی، بزرگ خاتون سے ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان ہلاک

لاہور میں سی سی ڈی پولیس کی کارروائی، بزرگ خاتون سے ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان ہلاک

سی سی ڈی کینٹ یونٹ کی پولیس ٹیم جب ملزمان کو پکڑنے پہنچی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی
لاہور میں سی سی ڈی پولیس کی کارروائی، بزرگ خاتون سے ڈکیتی کرنے والے دو ملزمان ہلاک

ویب ڈیسک

|

12 Aug 2025

لاہور: پولیس نے لاہور کے علاقے مناواں میں ایک مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں وہ مرکزی ملزم فراز علی بھی شامل ہے جس کی ایک بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں چھیننے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

پولیس کے مطابق، ملزم فراز علی اپنے ساتھی جان شاہ کے ہمراہ شہر میں سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔ یہ دونوں ملزمان غازی آباد میں ایک بزرگ خاتون کے ساتھ ڈکیتی کی واردات کے بعد منظر عام پر آئے تھے، جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیا تھا۔

سی سی ڈی کینٹ یونٹ کی پولیس ٹیم جب ملزمان کو پکڑنے پہنچی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، جس کے جواب میں پولیس کی فائرنگ سے دونوں ملزمان ہلاک ہو گئے۔ ایس ایچ او عاطف ذوالفقار نے اس دوران بلیٹ پروف جیکٹ پہن کر اپنی جان بچائی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کا تعلق انتہائی خطرناک گینگ سے تھا اور وہ پہلے بھی کئی جرائم میں مطلوب تھے۔ یہ کارروائی وزیر اعلیٰ کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کی گئی تاکہ شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائمز کی لہر پر قابو پایا جا سکے۔ پولیس اب بھی دونوں ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور جرائم کا سراغ لگانے کے لیے تفتیش کر رہی ہے۔

 

 

 

 

 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!